بھارت
ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت کی تجارتی پالیسی پر کڑی تنقید
تجارتی پالیسی کو تباہ کن اور ناقابل فہم قراردیدیا
واشنگٹن:
سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسی پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں کہاہے کہ بھارت کی تجارتی پالیسی تباہ کن اور بالکل ناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ ہفتے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے نریندر مودی سے اپنے سابقہ دور میں ہونے والی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار آدمی ہیں لیکن تجارتی پالیسی کے اعتبار سے نہایت ناقص ہیں۔سابق امریکی صدر نے بھارت کی تجارتی پالیسی کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل ناقابل فہم ہے۔