بھارت

بھارت : چھٹی جماعت کی مسلمان طالبہ کو اسکول ٹیچر نے زیادتی کا نشانہ بنایا

نئی دہلی: بھارت میںبی جے پی کے دور حکومت میں عصمت دری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور خواتین مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں جس سے لوگوں کی تشویش بڑھتی جارہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے کاماریڈی شہر میں ایک اسکول کے پی ٹی ٹیچر نے چھٹی جماعت کی مسلمان طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاہے۔واقعہ پیش آنے پر بچی کے رشتہ داروں اور مقامی لوگوںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسکول پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔رپورٹس کے مطابق پی ٹی ٹیچر ناگراجو نے چھٹی جماعت کی 11 سالہ مسلمان طالبہ کو ہفتے کے روزجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کی طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیادتی کا انکشاف ہوا۔ متاثرہ بچی کے گھر والوں نے پولیس کو مطلع کیا جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس سے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا میں تین افراد 13 سالہ دلت بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فلائی اوور کے نیچے پھینک کرفرار ہوگئے۔ملزموں نے بچی کو نشہ آور پانی پلایا اور گاڑی میں ڈال دیا، جس کے بعد لڑکی کیساتھ چلتی کار میں اجتماعی زیادتی کی۔ متاثرہ بچی کے اہلخانہ نے اسے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کیساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button