بھارت

بی جے پی ، آرایس ایس اقلیتوں کو دبانے کی کوشش کررہی ہیں، راہول گاندھی

 

 

rahul in parisپیرس 11ستمبر(کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت حزب اختلاف کے اتحاد ”انڈیا “سے خوفزدہ ہے لہذا وہ ملک کا نام بدلنا چاہتی ہے۔

راہول گاندھی نے اپنے دورہ یورپ کے تیسرے روز پیرس کی سائنسز یونیورسٹی میں طلباءاور فیللٹی ارکان سے خطاب میں کہا کہ بی جے پی اور آرایس ایس بھارت کی نچلی ذاتوں، پسماندہ طبقوں اور اقلیتوں کو دبانے کی کوشش کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسا بھارت نہیں چاہتا جہاںلوگوں کے ساتھ ناروا سلوک ہواور دلتوں ، مسلمانوں کو دبایا جاتا ہو ۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ میں نے کسی ہندو کتاب میں نہیں پڑھا اور نہ ہی کسی ہندو سکالر سے سنا ہے کہ آپ ان لوگوں کو نقصان پہنچائیں جو آپ سے کمزور ہوں لہذا بی جے پی والوں کا ہندو مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ اقتدار کے حصول کیلئے کچھ بھی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت کروڑوں لوگ بے چینی محسوس کرتے ہیں ، یہ ہمارے لیے شرم کی بات ہے لہذا اس سب کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ بھارت میں خواتین اس وقت خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ راہول گاندھی ناروے کے دارلحکومت اوسلو بھی جائیں گے اور وہ 13ستمبر کو واپس بھارت لوٹیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button