مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکام کا مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل مخالف مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اجلاس

jk indian official meetingسرینگر:
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظربھارتی حکمرانوں اور سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بڑے پیمانے پر ممکنہ اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے مجبوراایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنا پڑا ہے۔
سرینگر میں بھارتی فوج کی 15 کور کے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ بھارتی حکام کے ایک اجلاس میں اسرائیل مخالف مظاہروں سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل پر غور کیاگیا ۔ اجلاس میں بھارتی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت مخالف مظاہرو ں میں تبدیل ہو سکتے ہیں اور صورتحال جلد ہی مودی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے پس منظر میں مقبوضہ علاقے میں امن و امان یقینی بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button