انسانی حقوق

مقبوضہ جموں وکشمیر :مودی انتظامیہ نے ایک اور کشمیری افسر کو معطل کر دیا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مودی انتظامیہ نے ضلع کشتواڑ میں ایک اور کشمیری مسلمان افسر کو معطل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی انتظامیہ کے ضلعی الیکشن آفسر (ڈی ای او) نے ڈپٹی سی ای او کشتواڑ مسعود احمد قاضی کی معطلی کا حکمنامہ جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مسعود احمد قاضی کو بغیر پیشگی اجازت کے ہیڈ کوارٹر چھوڑنے پر معطل کیا گیا۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ معطلی کی مدت کے دوران ڈپٹی سی ای او کشتواڑ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ مروہ کے دفتر کیساتھ منسلک رہیں گے۔
اس سلسلے میں اے ڈی ڈی سی کشتواڑ کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button