انسانی حقوق
سرینگر:ہائیکورٹ نے تین کشمیریوں کی نظر بندی کالعدم قراردیدی
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے تین کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دے دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس راہول بھارتی کی سربراہی میں قائم ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے ترال کے رہائشی عمر نذیر راتھرجبکہ جسٹس پونیت گپتا کی یک رکنی بنچ نے بارہمولہ کے رہائشی اعجاز احمد پیر اور گاندربل کے رہائشی عنایت رشید بٹ کی پی ایس اے کے تحت نظربندی کو کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے انتظامیہ کو ان تینوں کے کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہونے کی صورت میںانہیں فوری طور پر رہا کرنے کی بھی ہدایت کی۔