مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کا واحد مطالبہ حق خود ارادیت کی فراہمی ہے، بلال صدیقی ، احسن اونتو

سری: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنما بلال احمد صدیقی اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے کہا ہے کہ بھارت نام نہاد اسمبلی انتخابات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے مذموم بیانیے کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا واحد مطالبہ حق خود ارادیت کی فراہمی ہے جس کیلئے وہ عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بلال احمد صدیقی اور محمد احسن اونتو نے اپنے بیانات میں کہا کہ مودی حکومت نے 15 کے لگ بھگ ملکوںکے سفرا کو نام نہاد انتخابات کے مشاہدے کیلئے مقبوضہ جموںوکشمیر کا دورہ کرایا تاکہ انہیں یہ تاثر دیا جاسکے کہ علاقے میں حالات بالکل ٹھیک ہیں اور کشمیری جمہوری عمل میں شریک ہو رہے ہیں۔ انہوںنے غیر ملکی سفرا پر زور دیا کہ اس دورے کے پیچھے کارفرما مذموم بھارتی مقاصد کا اداراک کریں اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں آواز اٹھائیں جو انکا واحد مطالبہ ہے۔
بلا ل احمد صدیق اور محمد احسن اونتو نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فورسز اہلکاروں کے پہرے میں ہونے والے انتخابات کی کوئی وقعت نہیں ہے، یہ انتخابات جمہوری عمل سے زیادہ ایک فوجی مشق ہے۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں کسی بھی قسم کے انتخابات حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں ہیں جس کیلئے لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں، ہزاروں لاپتہ ہو چکے ہیںاور ہزاروں خواتین نے اپنی عصمتیں لٹائی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مودی حکومت ایک طرف علاقے میں انتخابات کا ڈرمہ رچا رہی ہے جبکہ دوسری طرف اس نے حریت رہنماﺅں ، کارکنوں ، صحافیوں ، وکلا ، طلباء،علماءاو انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے امریکہ، میکسیکو، گیانا، جنوبی کوریا، صومالیہ، پاناما، سنگاپور، نائجیریا، اسپین، جنوبی افریقہ، ناروے، تنزانیہ، روانڈا، الجزائر اور فلپائن کے سفراءکو نام نہاد اسمبلی انتخابات کے مشاہدے کیلئے مقبوضہ جموں وکشمیر کا دوروزہ(25-26ستمبر) دورہ کر ایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button