مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر : نیشنل کانفرنس کی ملازمین کے بارے میں تازہ قوانین کی مذمت

سرینگر18 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے علاقے میں سرکاری ملازمین کے لیے ویجی لنس کلیئرنس کے تازہ ترین قوانین کی مذمت کرتے ہوئے انہیں آمرانہ قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں نئے قوانین کو ملازمین کے حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیا حکومتی حکم یکطرفہ اور من مانے فیصلوں کا ایک اور مجموعہ ہے جو قدرتی انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے تصور کو کمزور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ترین حکم مقبوضہ علاقے کے لوگو ں پر مسلط کیے جانے” استثناءکے قوانین“ میں ایک اور اضافہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے قوانین سرکاری ملازمین کو مایوسی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ قوانین ملازمین کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہیں جو نئے قواعد کے مطابق اگر اپنے کسی رشتہ دار کے جرائم کی اطلاع دینے میں ناکام رہے تو سزا کے ذمہ دار ٹھہریں گے۔ انہوں نے نئے قوانین کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button