لداخ

لداخ کے ماحولیاتی کارکن وانگچک کا مودی حکومت کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان

نئی دہلی: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے لداخ خطے سے تعلق رکھنے والے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے بھارتی حکومت کی طرف سے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کے خلاف اپنے دیگر مظاہرین کے ساتھ آج سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا اعلان کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونم وانگچک نے جو ایک ماہ قبل لہہ سے دہلی کی طرف شروع ہونے والے پیدل مارچ کی قیادت کررہے ہیں، یہ اعلان نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پیدل مارچ کا اہتمام لہہ اپیکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے کیا ہے، یہ دونوں تنظیمیں خطے کو چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔سونم وانگچک نے کہاکہ ہم نے بھارت کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے دفاتر کو خط لکھ کر ملاقات کا وقت مانگا ہے اور ہمیں یقین دہانی کرائی گئی کہ جمعہ کی شام 5بجے میٹنگ کے بارے میں مطلع کر دیا جائے گا۔ تاہم ہمیں ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔لداخ کے رکن پارلیمنٹ محمد حنیفہ اور لہہ اپیکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے دیگر ارکان کے ہمراہ سونم وانگچک نے بھارتی حکومت کی جانب سے مذاکرات نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ سونم وانگچک کولداخ سے تعلق رکھنے والے 150دیگر افراد کے ہمراہ پیر کی رات دہلی کے سنگھو بارڈر پر حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد میں انہیں رہائی سے قبل مہاتما گاندھی کی یادگار راج گھاٹ پر لے جایا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button