مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت فورم کا بھارتی فورسز کو زرعی زمین الاٹ کرنے پر اظہارتشویش

سرینگر30نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو کیمپوں اور رہائش کے لیے زرعی زمین الاٹ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض حکام سی آر پی ایف اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے کیمپ اور رہائش گاہیں تعمیر کرنے کے لیے کاکہ پورہ کے علاقے ووکھو میں مقامی لوگوں سے زرعی زمین کا ایک بڑا حصہ چھین رہے ہیں جس سے ان کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہے اوراس اقدام پر مقامی لوگوں میں شدیدغم وغصہ پایا جاتا ہے۔ حریت فورم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میںجو دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جماﺅ والاعلاقہ ہے ،ہزاروں ایکڑ اراضی پہلے ہی بھارتی فوج کے قبضے میں ہے جس کی وجہ سے کشمیری عوام اپنے قدرتی وسائل استعمال کرنے سے محروم ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ قابض حکمران آمرانہ احکامات کے ذریعے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرکے اور ان کی روزی روٹی چھین کر صرف عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button