مظاہرے

سرینگر: میڈیکل کالج کے طلباء، ڈاکٹروں کا گستاخانہ پوسٹ کے خلاف شدید احتجاج

download (8)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے طلباءاور ڈاکٹروں نے ایک غیر مقامی طالب علم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، جس نے ایک ایپ پر گستاخانہ خاکے اپ لوڈ کیے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، جی ایم سی سرینگر کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے غیر مقامی طالب علم کو توہین آمیزخاکے ہٹانے کے لیے تین گھنٹے کا وقت دیا تھا لیکن اس نے خاکے نہیں ہٹائے جس پر اسکے خلاف احتجاج کیا گیا۔احتجاجی طلباءنے غیر مقامی طالب علم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنا، جی ایم سی، سری نگر کی ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے غیر مقامی طالب علم کے فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلمانوں کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچی ہے ۔
کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button