گرفتار

مقبوضہ کشمیر: دہائیوں پرانے نشاط قتل کیس میں بھارتی فوج کا حمایت یافتہ دہشتگرد گرفتار

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے حمایت یافتہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے، جو دہائیوں پرانے ایک کیس میں پولیس کو مطلوب تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ترال کے رہائشی محمد مقبول شیخ کو 1996میں برین نشاط سے تعلق رکھنے والے کشمیری ٹھیکیدار علی محمد میر کے اغوا اور قتل کے سلسلے میں درج مقدمے میں گرفتار کیا۔ مقبول شیخ نے یہ جرم بھارتی فوج کے حمایت یافتہ سرکاری بندوق بردار بدنام زمانہ پاپا کشتواری کے ساتھ کیا تھا،جو مقبوضہ علاقے میں سینکڑوں کشمیریوں کے قتل میں ملوث تھا۔قابض حکام کے مطابق مقبول شیخ کو اس واقعے کے تقریبا 30 سال بعد گرفتار کیاگیاہے ،پولیس مقتول کی لاش آج تک برآمد نہیں کرسکی ہے ۔غلام محمد لون عرف پاپا کشتواری بھارتی سی آر پی ایف کا ایک سابق جونیئر افسر رہ چکے ہیں جو بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ملیشیا کالیڈر تھا اور150 سے زائد کشمیریوں اورآزادی پسند کارکنوں کے قتل، اغوا، بھتہ خوری اوردیگر جرائم میں ملوث تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button