انسانی حقوق

برسلز : کشمیر یورپی یونین ہفتہ کی اختتامی تقریب

0برسلز23 نومبر (کے ایم ایس)برسلز میں یورپی یونین ہیڈ کوارٹر میں کشمیر یورپی یونین ہفتہ کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ۔ اختتامی تقریب کے مقررین نے تنازعہ کشمیر اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کی کوششوں میں تیزی لانے پر زور دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یورپین پریس کلب برسلز میں منعقدہ اختتامی تقریب میں مقررین نے عالمی برادری بالخصوص یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں مظالم بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ ہموار کرنے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی مظالم کا شکار ہیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ کشمیریوں کی مشکلات کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا کہ اگرچہ کشمیر یورپی یونین ویک کی تقریبات ختم ہو چکی ہیں تاہم یورپی پریس کلب میں کشمیر پر جاری نمائش 26 نومبر 2022 بروز ہفتہ تک جاری رہے گی۔
کشمیر یورپی یونین ہفتہ کی تقریبات میں کشمیر پر تصویری نمائش، یورپی پارلیمنٹ میں ایک بین الاقوامی کانفرنس اور اہم یورپی نمائندوں اور شخصیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر کئی ملاقاتیں شامل تھیں۔یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے بھی نمائش کا دورہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button