انسانی حقوق

سوپور : مودی حکومت نے ایک اور شہری کی جائیداد ضبط کر لی

سرینگر: نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو تو ا بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سوپور کے علاقے بومئی میں عامر رشید لون نامی شخص کی تقریبا ایک کروڑ روپے مالیت کی جائیدار غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ( یو اے پی اے ) کے تحت ضبط کی ۔پولیس نے عامر رشید کی جائیدار کی ضبطی کا جواز فراہم کرنے ان پر مجاہدین کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) نے گزشتہ روز سرینگر کے علاقے ذالڈگر میں شہری منظور احمد لانگو کا مکان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کر لیا تھا۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں جموںوکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کی جائیداروں کی ضبطی کی مذموم مہم تیز کر دی ہے۔اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کو بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے پر سزا دینا ، انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا اور ضبط کی جانے والی جائیدادیں غیر کشمیریوں کودیکر مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button