انسانی حقوق

پاک فوج کا مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی جارحیت پر اظہار تشویش

important-decisions-taken-in-255th-corps-commanders-conference-chaired-by-coas-general-asim-munir-1675178889-4658راولپنڈی: پاک فوج نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس تشویش کااظہار آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ 264ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران کیاگیا جس کی صدارت بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کی۔اعلی عسکری قیادت نے اس موقع پرکشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیااور غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ،جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button