انسانی حقوق

”او آئی سی“ کے سیکرٹری جنرل سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل

download (5)اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو عالمی ادارے کی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں لکھا کہ”مودی حکومت اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ خطے میں جموںوکشمیر میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کرا کے علاقے کی اصل صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت انتخابات کے ذریعے دنیا کو یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ اس نے کشمیریوں کو جمہوری سمیت تمام بنیادی حقوق دے رکھے ہیں ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں اور بھارت اس طرح کے فراڑ انتخابات کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے ، سیاسی نظر بندوں کی رہائی اور جموںوکشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے انعقاد کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button