مقبوضہ جموں و کشمیر

گریزمیں آتشزدگی کے پراسرارواقعے میں املاک کو نقصان

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے تلیل گریز میں اتوار کی شام پراسرار طورپرشدید آگ بھڑک اٹھی جس سے املاک کو کافی نقصان پہنچا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ لگنے سے نصف درجن سے زائد دکانیں اور رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس واقعے کے پیچھے بھارتی فوج کا ہاتھ ہوسکتا ہے جس کا مقصد حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار کے خلاف ووٹ دینے والوں کی دھمکانا اوران کی املاک کو نقصان پہنچانا ہے۔بھارتی فوج اور بی جے پی/آر ایس ایس نے گریز میں اپنے امیدوار کی کامیابی کے لیے بھاری رقم خرچ کی۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ اور بی جے پی رہنما رام مادھو نے علاقے کا دورہ کیااور ووٹروں کو لبھانے کے لیے اپنے اثر و رسوخ اور وسائل کابھرپور استعمال کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button