مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: محققین نے نایاب مکھی دریافت کی

DCSG5876-1kسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیری محققین نے ایک نایاب مکھی دریافت کی ہے جسکا غذائیت سے متعلق سائیکلنگ میں ایک بڑا کردا رہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق Stratiomys Brunettii نامی اس مکھی کو کشمیری محققین فردوس یتو، عامر مقبول اور اعزاز احمد واچکو نے دریافت کیا ہے ۔ انہوں نے اس مکھی کو مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقوں احربل ، لاڈی آنگن اور گلمرگ میںتلاش کیا ہے ۔ ان تینوں کی یہ دریافت یورپی جرنل آف ٹیکسونومی میں شائع ہوئی ہے۔
صہیب فردوس نے اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ اکثرمکھیوں کی نئی نسلیں دریافت کرنے کی مہم چلاتے ہیں اور انہوں نے یہ مکھیاں2021میں اپنی مہم کے دوران جمع کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ متحرک رنگوں والی لیکن نایاب مکھیوں کی اس نئی نسل کے نمونے شمال مغربی ہمالیہ (اہربل ، لاڈی آنگن ، گلمرگ ) سے جمع کیے گئے تھے۔ انہوںنے کہا کہ یہ نایاب مکھی جو بنیادی طور پر یورپ سے تعلق رکھتی ہے کشمیر میں بہتے پانی کے آس پاس اونچائی پر پائی جاتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button