مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کرسکتا،ایمپلائیز موومنٹ

 

سرینگر24 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایمپلائز موومنٹ نے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کشمیر کو دبانے کی ہرممکن کوشش کر رہاہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایمپلائز موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکنے کیلئے انہیں ظلم وتشدد ، قتل و غارت اورگرفتاریوںکا نشانہ بنا رہا ہے تاہم وہ یہ تاریخی حقیقت بھول چکا ہے کہ اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے آزادی کی تحریکوںکو دبایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے سے قاصر ہیں۔ترجمان نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر حکومت پاکستان اورپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا بھی خیر مقدم کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button