بھارت

بھارت کا جنگی جنون ، امریکہ سے31مسلح ڈرونز کی خریداری کامعاہدہ

نئی دلی:
بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے 31پریڈیٹر ڈرونزکی خریداری کیلئے امریکہ سے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں ملکوں نے تقریبا3.1بلین ڈالر مالیت کے 31 پریڈیٹر ڈرون ایم کیو-9بی کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ بھارت یہ پریڈیٹر ڈرون امریکی کمپنی جنرل ایٹمکس سے خریدرہا ہے ۔معاہدے کے تحت بھارت امریکہ سے بحریہ کیلئے 15جبکہ فضائیہ اور فوج کیلئے 8،8 ڈرونز خریدے گا۔ڈرونز کی خریداری کے علاوہ بھارت نے ان ڈرونز کی دیکھ بھال اور مرمت کی سہولت قائم کرنے کیلئے بھی امریکہ سے معاہدہ کیا ہے ۔ یہ ڈرون 40ہزار فٹ پر بلندی پر ہر قسم کے موسم میں تقریبا 40 گھنٹے تک پرواز کر سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی نے 9 اکتوبر کو امریکہ سے 31پریڈیٹر ڈرونز کی خریداری اور دوجوہری آبدوزوں کی ملک میں تعمیر کی منظوری دی تھی۔دونوں آبدوزیں تقریبا 40ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائیںگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button