بھارت
تلنگانہ : لاپتہ بھارتی پولیس سب انسپکٹر کی خودکشی کی کوشش کی، حالت تشویشناک
حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں کیڑے مار دوا پی کر خود کشی کرنے والے سب انسپکٹر کی حالت تشویشناک ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے علاقے محبوب آباد کا رہائشی اشواراوپیٹ پولیس اسٹیشن کا سب انسپکٹر سرینواس گزشتہ روز سے لاپتہ تھا ۔ بعدازاںگھر نہ پہنچنے پر اسکے اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد تلاش شروع کرنے پر معلوم ہوا کہ سب انسپکٹر نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی ہے ۔ سب انسپکٹر کوایک مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے ڈاکٹروں نے سے ضلع ورنگل کے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق سب انسپکٹر کی حالت تشویشناک ہے ۔ فوری طورپر پولیس اہلکار کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیںہو سکی ہے ۔ پولیس اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہے ۔