بھارت

نئی دہلی میں پارک کی دیواروں پر”کشمیر کو آزادکرو”کا پیغام تحریر

free kashmir

نئی دہلی:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک پارک کی دیوار پر” کشمیرکو آزادکرو” کا پیغام تحریر کیاگیا ہے جس سے سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں میں ایک گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریر کوجس میں کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت کی گئی ہے ، مقامی لوگوں نے صبح کی سیر کے دوران دیکھا۔ تحریر کوسوشل میڈیا پر شیئر کیاگیا تو ایک گرما گرم بحث چھڑ گئی۔کچھ لوگوں نے پیغام کو سراہا جبکہ ہندوتوا نظریے کے حامل لوگوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اسی طرح کی تحریریں ماضی میں بنگلورو اور شیواجی نگرسمیت دیگربھارتی شہریوں میں بھی دیکھے گئے جن سے اسی طرح کے مباحثے چھڑ گئے تھے۔دہلی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔دوارکا نارتھ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ پولیس ٹیم کو واقعے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے اوروہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کررہی ہے تاکہ مجرموں کی شناخت کی جاسکے اور ان کا سراغ لگایا جاسکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button