مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل میں فوجی کارروائیوں کے دوران 40سے زائد افرادگرفتار

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزنے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرمحاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 40سے زائد افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کارروائیاں جاری رکھیں۔یہ کارروائیاں اور گرفتاریاں ضلع کے علاقے گگنگیر میں ایک نجی کمپنی کے کارکنوں پر حالیہ حملے کی آڑ میں کی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ہم نے کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے اٹھایا ہے۔مقامی لوگ سمجھتے ہیںکہ نجی کمپنی کے کارکنوں کی ہلاکت اور تلاشی کی کارروائیوں میں اضافہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں نوتشکیل شدہ انتظامیہ کی توجہ ہٹانے کی بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ان کا کہناہے کہ ان اقدامات کا مقصد دفعہ370اور دیگر سیاسی حقوق کو بحال کرنے کی کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے جو اگست 2019میں خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد کشمیریوں سے چھینے گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button