سرینگر18 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کولگام سے تین کشمیری نوجوان گرفتار کرلیے۔
پولیس نے نوجوانو ں کو گزشتہ رات ضلع میں دادرکوٹ عالم گنج کراسنگ پر ناکے سے گرفتار کیا۔گرفتار نوجوانوں کے نام محمد عباس وگے ، گوہر شفیع میر اور نثار رحمان شیخ بتائے جاتے ہیں۔
پولیس نے نوجوانوں کی گرفتار ی کا جواز پیدا کرنے کیلئے ان پر ایک مجاہد تنظیم کے وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔