آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کا ”یوم تاسیس“ آج شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس آج ملی جوش و خروش اوراس تجدید عہد کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ بھارت کے ناجائز قبضے سے جموں و کشمیر کی آزادی اور پورے مقبوضہ علاقے کے پاکستان سے الحاق تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آزاد جموںو کشمیر کے 77 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع کی مناسبت سے صبح کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہوا، دعائیہ تقریبات میں پاکستان اور کشمیر کی سلامتی اور شہدا کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی، توپوں کی سلامی کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ آباد کے نعرہ بھی لگائے گئے۔
یاد رہے کہ کشمیری مسلمانوں نے ظالم ڈوگرہ حکمرانوں کے تسلط کے خلاف مسلح جدوجہد کر کے ریاست جموں و کشمیر کا ایک حصہ آزاد کروایا تھا۔24 اکتوبر 1947 کو کشمیریوں نے سردار ابراہیم خان کی قیادت میں مظفر آباد میں اپنی حکومت کا اعلان کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button