پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے بانی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نظریے سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ہمیشہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی حمایت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے 79 ویں عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے امن مشنوں میں فوجی اور پولیس دستوں کی نمایاں شمولیت کے ذریعے عالمی امن و سلامتی میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا، اقوام متحدہ کا چارٹر بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور پرامن بقائے باہمی کو برقرار رکھنے کے ہمارے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا 79 سالوں کے دوران شاندار کامیابیوں کے باوجود اقوام متحدہ کے چارٹر کا عالمی امن، ترقی اور انسانی حقوق کا نظریہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزیوں کی وجہ سے آج خطرے میں ہے ،یہ خلاف ورزیاں کہیں زیادہ سنگین انداز میں مقبوضہ فلسطینی علاقے اور بھارت کے زیر تسلط مجموں و کشمیر میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
صدر و¿ نے کہاہمیں اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اقدار کو بحال کرنا ہوگا جس کے لیے امن کو ترجیح دینا، تنازعات کو حل کرنا اور دنیا بھر کے اربوں لوگوں کی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنا ضروری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button