APHC-AJK

حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کا اجلاس، ”یوم سیاہ“ کے احتجاجی پروگرام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے 27 اکتوبر” یوم سیاہ “ کے احتجاجی پروگرام کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 27 اکتوبر کے احتجاجی پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان و آزاد کشمیر کی تمام سیاسی،مذہبی ،سماجی جماعتوں سمیت لبریشن سیل،سویٹ ہوم کے طلبہ اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق والے افراد کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں مشتاق احمد بٹ کے علاوہ سابق کنوینر محمود احمد ساگر ،شیخ عبدالمتین ،میاں مظفر،امتیاز وانی،عدیل مشتاق ، محمد اشرف ڈار اور دیگر شریک تھے۔
بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947 کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کر لیا تھا۔کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ۔ بھارت انکی جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش رہا ہے اور اس نے گزشتہ 77برس کے دوران لاکھوں کشمیری شہید کیے ہیں۔ کشمیری بھارتی جبر و ستم کے باوجود اپنی تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button