بھارت

بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب تہواروں کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں: اکھلیش یادو

لکھنو: بھارت میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے تہواروں کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے ایک بیان میں مودی حکومت کی پالیسیوں پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام پر مسلط کی گئی مہنگائی نے لوگوں کاجینا دو بھر کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے محاورے "مہنگے تیل نے عوام کا تیل نکال دیا” کا ذکر مودی حکومت کے دور میں انتہائی درست معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے دور حکومت میں مہنگائی میں اضافے کی وجہ طلب نہیں بلکہ بے قابو منافع خوری ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی منافع خوری اور بدعنوانی دونوں کے لیے مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام کو مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ حکومت بڑے بڑے اشتہارات کے ذریعے نامعلوم ترقی کی تعریفیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ریاست میں کسی قسم کی ترقی ہو رہی ہے تو وہ صرف مجرموں اور جرائم کی ترقی ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ دیوالی کے تہوار کے موقع پر بی جے پی خواہ کتنے بھی بڑے پیمانے پر جشن منائے، حقیقت یہ ہے کہ ریاست کی بیشتر آبادی اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی سرکاری ملازمین کو مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں جبکہ عارضی ملازمین کی حالت انتہائی ابتر ہے۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے نوجوان بے روزگار ہیں اور ان میں مایوسی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کے لاکھوں کروڑ کے سرمایہ کاری کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے صنعتی ترقی کے لیے کوئی زمین مختص ہی نہیں کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button