بھارت

آگرہ: پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کرنے پر تین کشمیری طلباءکالج سے معطل

آگرہ27اکتوبر (کے ایم ایس )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کے ایک کالج سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے انجینئرنگ کے تین طلباءکو سوشل میڈیا پرپاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کی تعریف کرنے پر معطل کر دیا گیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی یوتھ ونگ کے مقامی رہنماﺅں نے کشمیری طلباءکے خلاف جگدیش پورہ تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔کالج انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کرنے پر طلبا کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button