مقبوضہ جموں و کشمیر
ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت بانڈی پورہ کے شخص کی نظربندی کالعدم قراردے دی
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے بانڈی پورہ کے ایک شخص کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت نے بانڈی پورہ کے علاقے باغ کے رہائشی 48سالہ غلام محمد وازہ کی نظربندی تقریباً ایک سال بعد کالعدم قراردے دی۔ انہیںبھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ .وہ اس وقت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میںنظر بند ہیں۔ڈویژن بنچ نے دلائل سننے کے بعد حکام کو غلام محمد کوجیل سے رہا کرنے کا حکم دیا۔غلام محمد وازہ اور تین دیگرافراد کو فروری 2024میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔