مقبوضہ جموں و کشمیر
لداخ میں 5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے
سرینگر17مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گزشتہ شام آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی ۔ انہوں نے کہاکہ زلزلے کا مرکز110کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔زلزلے سے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔