آزاد کشمیر

آسٹریا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے: بیر سٹر سلطان محمود

اسلام آباد: آزادجموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آسٹریا پر زوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے حل اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں آسٹریا کی سفیر اینڈریا ویکی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آسٹریا کے پاکستان اور بھارت دونوںکے ساتھ یکساں تعلقات ہیں اور آسٹریا کا انسانی حقوق کے بارے میں بھی ایک بہترین ٹریک ریکارڈ ہے،اس لئے آسٹریا اور یورپی یونین کے دیگر ممالک کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور بھارت پر دبائو بڑھائیں تاکہ وہ مظلوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں اپنے عروج پر ہیں اور عالمی برادری کومسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آسٹریا کی سفیر اینڈریا ویکی(Andrea Wicke)کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button