آزاد کشمیر

جعلی مقابلے میں شہید کئے گئے ضیا مصطفی کو یوم شہادت پر خراج عقیدت

مظفرآباد24اکتوبر(کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے اراکین نے شہید ضیا مصطفی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے جنہیںبھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال آج ہی کے دن ضلع پونچھ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاتھا۔
آزاد جموں وکشمیر کے علاقے راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ضیا مصطفی 13جنوری 2003سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند تھے اور بھارتی فوجیوں نے انہیں جیل سے باہر نکال کر ضلع پونچھ میں مینڈھر کے علاقے بھٹا دوریاں میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔ سول سوسائٹی کے اراکین نے ضیا مصطفی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرے۔ ضیا مصطفی کواسکول کے دنوں میں ایک تقریب کے دوران ڈرامے میں اچھی کارکردگی دکھانے پر اس وقت کے آزاد جموں و کشمیر کے رہنما سردار ابراہیم خان نے ایوارڈ سے نوازا تھا۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button