آزاد کشمیر

بہادر کشمیری عوام بھارتی مظالم کے سامنے سینہ سپر ہیں ، سردار تنویر الیاس

pm ajkاسلام آباد03فروری(کے ایم ایس)
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہاہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام بھارتی فوج کے مظالم سامنے سینہ سپر ہیں اور تمام تر مظالم کے باوجود اپنی حق پر مبنی تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوے ہیں۔
تنویر الیاس نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر کے دورے پر آنے والے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں شامل مقبوضہ کشمیر کی بزرگ خواتین سمیت آزاد کشمیر میں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر کے نمائندے بھی شامل تھے۔ تنویر الیاس نے وفد سے مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و بربریت کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کا سورج طلوع ہو گا اور ہم الحاق پاکستان کی منزل حاصل کر کے شہدا کشمیر کے مشن کی تکمیل کریں گے ۔ وفد نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی زندگیوںکو اجیرن کردیا ہے۔ بھارتی فورسز کشمیریوں کو انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اوربدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ وفد میں شامل خواتین نے کشمیری زبان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کو کشمیری ترانہ بھی سنایا اور انہیں کشمیری پھیرن ، کشمیری اور شال اورکانگڑی کا تحفہ بھی دیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button