بھارت
بی جے پی حکومت محنت کشن کسانوں پر بڑے صنعتکاروں ترجیح دے رہی ہے: راہول گاندھی
ممبئی: کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد خزب اختلاف راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت محنت کشن کسانوں پر بڑے بڑے صنعتکاروں ترجیح دے رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست مہاراشٹر کے علاقے گونڈا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بڑے کاروباروں کے لیے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کیے ہیں جبکہ چھوٹے کسانوں کو اس طرح کی کوئی ریلیف نہیں دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ پسماندہ طبقات کی مشکلات کے ازالے کیلئے کوششیں کرے گی۔راہول گاندھی نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کے ملک آئین پر حملہ آور ہے ۔