بھارت

ایڈیٹر گلڈ آف انڈیا کا نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر اظہار تشویش

Editors Guildنئی دلی:
بھارت میں صحافیوں کی تنظیم ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیانے مودی حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان قوانین سے ملک میں آزادی صحافت کو لاحق خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیانے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام ایک خط میں نئے فوجداری قوانین خصوصا بھارتیہ نیا سنہتا 2023اور بھارتیہ ناگریک سرکشا سنہتا 2023 کے نفاذ اور پولیس کے اختیارات میں حالیہ توسیع پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ایڈیٹرز گلڈ نیواضح کیاکہ تعزیرات ہند کے تحت موجودہ دفعات کا بھی صحافیوں کو ہراساں کرنے کے لیے غلط استعمال کیا گیا ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ نئے قوانین صحافیوں کو ہراساں کرنے استعمال ہوں گے ۔ خط میں وزیر داخلہ کو صحافیوں کو ڈرانے ،دھمکانے کیلئے فوجداری قوانین کے بے دریغ استعمال کے بارے میں صحافتی برادری کی تشویش سے بھی آگاہ کیاگیا ہے ۔خط میں کہاگیاہے ک نئے فوجداری قوانین کے تحت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صحافیوں کی آواز کو دبانے کیلئے مزید اختیار ات حاصل ہوجائیں گے ۔خط میں ایڈیٹر گلڈ نے وزیر داخلہ نے نئے فوجداری قوانینپر نظر ثانی کا مطالبہ کیاگیا ہے تاکہ ان کے صحافیوں کے خلاف غلط استعمال کو روکاجاسکے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button