سی پی ئی ایم نے غیرقانونی زیرِقبضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا

ترواندرم :کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامارکسسٹ (سی پی آئی ایم) کے مرکزی کمیٹی نے غیرقانونی زیرِقبضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت فوری طور پر بحال کرنے اور عوامی و جمہوری حقوق کی بازیابی کے لیے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یہ قرار داد جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر ترواندرم میں ہونے والی اجلاس میں منظور کی گئی۔ قرار داد میں بی جے پی حکومت کی جانب سے اہم قوانین جیسے مزدور کوڈز، انشورنس اور نیوکلیئر توانائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) پر بغیر بحث کے نافذ کرنے پر سخت تنقید کی گئی۔بیانیے میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی پالیسیاں عوام کے مفاد کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اقلیتوں، خواتین، دلتوں اور آدیواسیوں پر حملوں میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔
سی پی آئی ایم نے اس عزم کا اظہار کیا کیا کہ وہ بی جے پی اور ہندو توا کے سخت گیر گروہوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی اور اپنی پوزیشن کو مضبوط کرے گی۔




/cloudfront-us-east-2.images.arcpublishing.com/reuters/LTCPS2FE4BLTTGBMZNPHQJJJB4.jpg)


