مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں دو افرادکی لاشیں برآمد

سرینگر20ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بارہمولہ اور راجوری اضلاع سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
جموں خطے میں ضلع راجوری کے علاقے سندر بنی میں آج ایک 35سالہ غیر مقامی مزدور کی لاش اس کی رہائش گاہ کے قریب پراسرار حالت میں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ مزدور کی شناخت راماشری کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کا رہائشی ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی لاش آج برآمد کی گئی۔ اس شخص کی شناخت 45سالہ رفیق احمد میر کے نام سے ہوئی ہے جوضلع کے علاقے درنگہ بل کارہائشی ہے اور وہ دو روز قبل دریائے جہلم میں ڈوب گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button