مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر :غیر کشمیری شخص کا معمرجوڑے پر حملہ، گھر میں ڈکیتی کی کوشش
سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ایک غیر کشمیر ی شخص نے گھر میں گھس کر ایک معر جوڑے پر حملہ کیا اورزیورات لوٹنے کی کوشش کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کا ایک رہائشی سری نگر کے علاقے حضرت بل میں غلام رسول خان کے گھر میں زبردستی داخل ہوا اور جوڑے پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا ۔حملے کے باعث خاتو ن کے گلے اور کلائی پر زخم آئے ۔میاں بیوی کے شور مچانے پرہمسائیے موقع پر پہنچے اور حملہ آور کو گھر سے فرار ہوتے ہوئے قابو کر لیا۔
حملہ آور کو بعدازاں پولیس کے حوالے کیا گیا