مظاہرے

مقبوضہ جموں وکشمیر: بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف مظاہرے

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوںنے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کیخلاف زبردست مظاہرے کیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں کے علاقے اکھنور میں لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی کےخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سڑک کی توسیع کا منصوبہ تین برس سے التوا کا شکار ہے ۔ منصوبے پر کام انتہائی سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی روز مرہ کی زندگی شدید متاثر ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہا ہے ۔ انہوں نے سڑک کی توسیع کا کام فوری طور پر مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے اگر انکے مطالبے پر کان نہ دھرے تووہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے۔
دریں اثنا، بارہمولہ ضلع کے ٹنگمرگ کے ہردو ابوورا گاو¿ں میں خواتین نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای)کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (اے ای ای) کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ انہوں نے اپنے علاقے میں پانی کی قلت کے مسلسل مسئلے کو اجاگر کیا، جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے سے پینے کے صاف پانی تک رسائی سے محروم ہیں۔
مظاہرے میں شریک ایک خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ پی ایچ ای کے کسی افسر نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کبھی ہمارے گاو¿ں کا دورہ نہیں کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button