بھارت

بھارت: اترپردیش میں ایک اورتاریخی مسجد کو شہید کیاگیا

لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور میں حکام نے معاملہ عدالت میں زیر التوا ہونے کے باوجود 180سال پرانی نوری جامع مسجد کو مسمار کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لالولی قصبے میں واقع مسجد کو سرکاری اراضی پر مبینہ تجاوزات کے حوالے سے نوٹس کے بعد بلڈوزر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ مسجد کی مسماری سے مقامی باشندوں اور کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا ہے جو مسجد کو ایک اہم ثقافتی اور مذہبی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے کہاکہ حکومت نے ثقافتی ورثے کو نظر انداز کیا۔ اس واقعے سے ترقی اور تاریخی مقامات کے تحفظ کے درمیان توازن کے بارے میں تشویش پیدا ہوئی ہے، خاص طور پر اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو ریاست بھر میں مساجد اور مدارس کو منہدم کرنے پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔ ریاست میں 50سے زائد مساجد، مدارس اور اسلامی یادگاریں اس وقت انہدام کے خطرے سے دوچار ہیں، کئی مساجد کی مینجمنٹ کمیٹیاں اپنے ورثے کو بچانے کے لیے عدالتی لڑائیوں میں مصروف ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button