محاصرے اور تلاشی

کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

جموں : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع کٹھوعہ کے علاقے رسانی میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محاصرے کے دوران گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔یہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے اس طرح کی دوسری بڑی کارروائی ہے ۔اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ آخری اطلاعات آنے تک کٹھوعہ میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button