آزاد کشمیر

مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے، صدر آزاد جموں وکشمیر

مظفر آباد:
آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے اس لیے بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک بیان میں پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان پربے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے، بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا جبکہ بھارت کینیڈا اورامریکہ سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اس واقعے میں بھارتی ہاتھ ملوث ہیں، آزادکشمیر پرکسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھارت بھگتے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button