APHC-AJK

او آئی سی کشمیری نظربندوں کو بھارتی عدالتی دہشت گردی سے نجات دلائے

11اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہم طہٰ کی توجہ بھارتی جیلوں میں قید کشمیری نظربندوں کی حالت زار اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی جانب مبذول کرائی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔ خط میںسیکرٹری جنرل کی توجہ کشمیری نظربندوں کی جانب مبذول کرائی گئی ہیں جنہیں بھارتی حکومت بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ۔محمود ساغر نے خط میں سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت غیر قانونی طورپر بھارتی جیلوں میں قید کشمیری نظربندوں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا ہے جنہیں پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یواے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نام اپیل میں کہاگیا ہے کہ بھارت تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی حمایت کرنے والے کشمیریوں کی آوازوں کو دبانے کے لیے انسداد دہشت گردی کے نام نہاد قوانین اورعدلیہ کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے ۔انہوں نے کشمیری نظربندوں کو "عدالتی دہشت گردی” سے بچانے کیلئے اوآئی سی اوربین الاقوامی مداخلت کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button