APHC-AJK

بھارت کشمیریوں کیساتھ نوآبادیاتی رعایا جیسا سلوک کر رہا ہے، فاروق رحمانی

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمدفاروق رحمانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کیساتھ نوآبادیاتی رعایا جیسا سلوک کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کولگام میں پانچ کشمیری نوجوانوں کے حالیہ ماورائے عدالت قتل، نجی املاک کی قرقی ،نوجوانوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے انداج ، املاک کی ضبطی اور تحریک آزادی کے عظیم قائدسید علی گیلانی شہید کی رہائش گاہ پر پولیس چھاپے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں میڈیا کو بھی سخت پابندیوںکاسامنا ہے اور یہ تمام کارروائیاں 18ویں صدی کی سامراجی طاقتوں کے نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کی یاد دلا رہی ہیں۔انہوںنے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی جارحانہ کارروائیوں کا نوٹس لیں اور قضیہ کشمیر کو عالمی ادارے کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپناکردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button