انسانی حقوق

مقبوضہ کشمیر میں سسکی ہوئی انسانیت عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ

اسلام آباد:  کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کہاہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںسسکی ہوئی انسانیت عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی ، سیکرٹری جنرل پرویزاحمد ، سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ اور سینئر رہنماﺅں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر اور شمیم شال نے اسلام آباد میںجاری اپنے بیانات میں کہا کہ آج جب دنیا میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ،اقوام عالم ،اسلامی ملکوں اور انسانیت سے محبت رکھنے والوںلوگوںکوچاہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیرکے محکوم عوام کی حالت زار کی طرف توجہ دیں اور انکے ساتھ یکجہتی کابھر پور اظہار کریں۔
انہوںنے کہا کہ بھارت غیر آئینی و غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر پر قابض ہے اوراس نے کشمیریوں کو تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے ، وہ ان کی آوازکو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے ،ان کی زمینوں ، گھروں پر قبضہ کر رہا ہے ،ان کی شناخت چھیننے کی کوشش کر رہا ہے۔
حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے کہا کہ مودی حکومت جموں و کشمیرکا مسلم تشخص ختم کرکے اسے ایک ہندو اکثریتی خطے میں تبدیل کرنے کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ ایسے میں عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوںکو شناخت مٹانے اور انہیںاپنے ہی وطن میںاجنبی بنانے کی مذموم بھارتی کوششوںکا نوٹس لے ۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھی چاہیے کہ بھارت کی طرف سے جاری کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button