APHC-AJK

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کوبین الاقوامی سطح پراجاگرکیاجائیگا، وجاہت بیگ

IMG-20231026-WA0040اسلام آباد:
سیکرٹری کشمیر کاز آرٹس اینڈ لینگویجز وجاہت رشید بیگ نے کہا ہے کہ کشمیر کاز اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
وجاہت رشید بیگ نے ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے اسلام آباد میں واقع دفتر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر کنوینر محمود احمد ساغر،سینئر حریت رہنما غلام محمد صفی، سیکرٹری جنرل شیخ عبدالمتین، سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ وجاہت بیگ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کیلئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے ساتھ مشاورت سے ایک مستقل حکمت عملی وضع کی جائیگی اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
بعدازاں وجاہت رشید بیگ نے راولپنڈی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے دفتر کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن سیل کی کارکردگی میں مزید بہتر بنانے کے لییایک مربوط حکمت عملی کے تحت مختلف خطوط پر کام کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ تحقیق پر مبنی مواداور قومی دنوں سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے لٹریچر کی تیاری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اہم ترین ذریعہ کو بروئے کار لاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کو لبریشن سیل کی ویب سائٹ سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شئیر کیاجارہاہے ۔انھوں نے کہا کہ لبریشل سیل کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کو شریک کرنے کے لیے آگاہی پروگرام کے تحت جامعات، کالجوں اور دہگر تعلمی اداروں میں لیکچرز دینے کے علاوہ سیمینارز اور کانفرنس بھی منعقد کی جائیں گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button