مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ میں حکام کی بے حسی کے خلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ

kupwara pro

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لوگ مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میں کرناہ کے علاقے ٹنگڈار کے رہائشی سڑکوں کی خستہ حالی اور دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کے خلاف احتجاج کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ احتجاجی مظاہرین نے کہاکہ سڑکوں پر گہرے گڑھے ہیں ،ریت جمع ہونے سے گردوغبارپیدا ہوتا ہے اور حفاظتی بندھ نہ ہونے کی وجہ سے مسافر ہروقت شدید خطرات سے دوچارہتے ہیں جبکہ علاقے میں وقتا فوقتا ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔مقامی لوگوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں کی فوری مرمت اور حفاظتی بندھوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حادثات میں مزید جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ مظاہرین نے کہاکہ مناسب دیکھ بھال کے فقدان نے ضلع میں سڑکوں کو تقریبا ناقابل استعمال بنا دیا ہے، جس سے ان کی روزمرہ کی زندگی اور معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button