تعزیت

سیالکوٹ :کشمیری آزادی پسند کارکن خلیف احمد انتقال کر گئے

 

سیالکوٹ: معروف آزادی پسند کشمیری کارکن خلیف احمد المعروف شفقت بھائی آج صبح سیالکورٹ میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع ادھمپور کے رہائشی تھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ادھمپور کے علاقے کھنیڑکے رہائشی خلیف احمد بھارتی فوجیوں کے مظالم کے باعث 1998میں آزادجموں وکشمیر ہجرت پر مجبور ہوئے تھے۔
مرحوم ایک انتہائی بہادر، بااصول اور اپنے نظریات پر قائم رہنے والے انسان تھے۔ مرحوم کی نماز جناز ہ آج بعد از نماز مغرب سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی۔ سیالکوٹ میں مقیم کشمیری برادری نے خلیف احمد کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور پسمندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button