تعزیت
ڈی ایف پی کا پارٹی رہنما فیاض احمد سوداگر کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے پارٹی کے سینئر رہنما فیاض احمد سوداگرکی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے جو اپنے آبائی قصبے اسلام آباد میں انتقال کرگئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے نظربندسربراہ شبیر احمد شاہ اور قائم مقام صدر محمود احمد ساغر سمیت اعلی قیادت نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے۔






